راولپنڈی 05 دسمبر (یو این آئی)جمہوریت کے تجربے سے مسلسل گزرتے پاکستان کی انتخابی تاریخ ایک نیا موڑ لے رہی ہے جہاں انتخابی کمیش کے سکریٹری نے اعلان کیا ہے کہ جہاں خواتین کو پنچایتی لوگ ووٹ ڈالنے نہیں دیں گے وہاں کے الیکشن کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔
انتخابی سیکرٹری بابر یعقوب فتح محمد کے حوالے سے
خبر دی گئی ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے دوران جن یونین کونسلوں میں خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکا گیا وہاں کے الیکشن کی کوئی حیثیت نہیں ہوگی اورانتخابات باطل قرار دے دیے جائیں گے۔
انہوں نے کراچی کے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ لوگ باہر نکلیں اور ووٹ ڈالیں اورخواتین کو ووٹ ڈالنے سے ہر گز نہ روکا جائے